ہومتازہ ترینکراچی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے وکیل اور اسٹیٹ ایجنٹ قتل

کراچی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے وکیل اور اسٹیٹ ایجنٹ قتل

کراچی (لارڈ میڈیا) : شہر قائد کے نارتھ کراچی سیکٹر C-2/11 میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک اسٹیٹ ایجنٹ ہارون اور وکیل شکیل قتل ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔ جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے 5 خول برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ شیڈ اسپتال، نعمانیہ مسجد کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے 35 سالہ ہارون اور 40 سالہ شکیل پر فائرنگ کی۔ زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

مقتول ہارون رحمٰنیہ مسجد سیکٹر G11 نیو کراچی کا رہائشی اور اسٹیٹ ایجنٹ تھا جبکہ شکیل نارتھ کراچی سیکٹر B14 کے قریب رہائش پذیر اور وکیل تھے۔ دونوں مقتولین کاروباری شراکت دار بھی تھے۔

واقعے کے وقت ہارون شکیل کو گھر چھوڑنے جا رہا تھا کہ شیڈ اسپتال کے قریب موٹرسائیکل کی رفتار کم ہونے پر ملزمان نے فائرنگ کی۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں