اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر کراچی پہنچیں اور ایندھن کی قیمتوں میں عوامی ریلیف کے لیے فوری اقدامات کریں۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر پیٹرولیم کو آئل ریفائینریز سے مذاکرات کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ مقامی طور پر تیار کردہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ڈیزل کی زیادہ تر مقدار مقامی ریفائینریز میں تیار ہوتی ہے، اس لیے قیمتوں میں کمی کے لیے وزیر پیٹرولیم کو خود ریفائینریز سے مذاکرات جلد مکمل کرنے چاہئیں تاکہ عوام تک فوری ریلیف پہنچایا جا سکے۔ اس ملاقات میں وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز بھی موجود تھے۔


