کولکتہ (لارڈ میڈیا) بھارتی شہر کولکتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے بچے سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی ریاست بنگال کے دارالحکومت کولکتہ کے ہوٹل میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔
بھارتی حکام نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بنگلادیشی شہری بھی شامل تھے جو علاج کے لیے وہاں موجود تھے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ آگ رات 2 بج کر 50 منٹ پر ہوٹل کی دوسری منزل پر لگی جسے ایک گھنٹے کے اندر قابو میں کر لیا گیا۔
حکام نے کہا ہے کہ تقریباً 30 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگی۔


