ہومتازہ ترینعبدالعلیم خان کا گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے درست پالیسیوں پر...

عبدالعلیم خان کا گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے درست پالیسیوں پر زور

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں سیاحت سمیت اہم شعبوں کی ترقی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ درست پالیسیوں سے ہی گلگت بلتستان اپنے پیروں پر کھڑا ہو سکتا ہے اور حقیقی ثمرات کے لئے آئی پی پی کے وزرا کو دن رات کام کرنا ہو گا۔

اسلام آباد میں عبدالعلیم خان سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے اراکین اسمبلی اور پارٹی قائدین نے ملاقات کی۔ اس موقع پر راجہ جلال مقپون، امام مالک، حاجی گلبر خان، شمس لون، سردار تبارک علی، پارٹی سیکرٹری جنرل میاں خالد محمود، صدر پنجاب رانا نذیر احمد خان موجود تھے۔

ملاقات میں گلگت بلتستان میں حالیہ حکومت سازی، دیگر متعلقہ امور، آزاد کشمیر کے انتخابات اور بعد کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تعلیم، خوراک، صنعت، پانی و بجلی، جیل، زراعت اور داخلہ کی وزارتیں آئی پی پی کو ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مایوسی پھیلانے کی حوصلہ شکنی کر کے عوام کو امید دلائیں گے اور قدرتی حسن و نعمتوں سے مالامال علاقوں میں ترقی کے لئے محنت کی ضرورت ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں