ہومتازہ ترینپاکستان نے بھارتی پروازوں پر فضائی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی

پاکستان نے بھارتی پروازوں پر فضائی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا نیا نوٹم جاری کر دیا ہے۔

نوٹم کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ تمام بھارتی ایئر لائنز، لیز پر حاصل کردہ طیارے، بھارتی شہریوں کی ملکیت یا آپریٹ کمرشل اور فوجی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی پابندی 18 اگست سے نافذ ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق 24 ستمبر کی صبح 04:59 بجے تک عائد کی گئی ہے۔ یہ سلسلہ 23 اپریل 2025 سے شروع کیا گیا تھا اور اب اس حوالے سے 16واں نوٹم جاری کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں