اسلام آباد (لارڈ میڈیا): فنانس ایکٹ کے تحت ایک کروڑ روپے سے زائد کے لین دین کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مرکزی ڈیٹا حب کو رپورٹ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس قانون کے تحت بڑی مالیاتی لین دین میں ٹیکس اور بینک معلومات کا خودکار تقابل ہوگا اور عدم مطابقت کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔
فنانس ایکٹ 27-2026 کے مطابق بینکوں اور الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز (EMIs) کو ایسے اکاؤنٹ ہولڈرز کی مالی معلومات ایف بی آر کے مرکزی ڈیٹا حب کو فراہم کرنا ضروری ہوگا۔


