ہومتازہ ترینکارتک آریان شوٹنگ کے دوران زخمی، اسپتال منتقل

کارتک آریان شوٹنگ کے دوران زخمی، اسپتال منتقل

ممبئی (لارڈ میڈیا): بالی وڈ اداکار کارتک آریان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ ہدایت کار کبیر خان کی فلم کی شوٹنگ کے دوران گھٹنے پر چوٹ کا شکار ہوئے۔

یہ حادثہ شوٹنگ کے آخری دو دنوں میں ایکشن مناظر عکس بند کرتے ہوئے پیش آیا۔ پروڈکشن ذرائع کے مطابق چوٹ لگنے کے بعد کارتک آریان کو ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کے گھٹنے کی سرجری کی جائے گی، جس کے بعد انہیں آرام کرنا ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں