اسلام آباد (لارڈ میڈیا) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ہے۔ یہ درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ نیپرا نے اس درخواست پر سماعت 27 اگست کو مقرر کر دی ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق جولائی کے مہینے میں ڈیزل سے بجلی کی پیداوار لاگت 50 روپے فی یونٹ رہی جبکہ درآمدی کوئلے سے 54 روپے 47 پیسے اور درآمدی ایل این جی سے 47 روپے 37 پیسے فی یونٹ برق پیدا کی گئی۔
ایجنسی نے اپنی درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایندھن کی مہنگی لاگت کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ ضروری ہے تاکہ پیداوار کے اخراجات پورے کیے جا سکیں۔


