اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان ایگری کلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کوآپریشن (پاسکو) کے پاس گندم کے اسٹریٹیجک ذخائر تقریباً ختم ہوگئے ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں آئی ایم ایف کی اجازت کے باوجود گندم کے حصول میں ناکام رہیں جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اس بحران کے پیش نظر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ درآمد سے قبل ضروری شرائط پوری کرنے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
حکام نے کہا ہے کہ شرائط میں پری شپمنٹ انسپیکشن اور صوبوں کی جانب سے اپنی ضروریات کے لیے درکار رقم کی فراہمی شامل ہیں۔


