ہومتازہ تریناسلام آباد ہائیکورٹ کا حکیم شہزاد کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکیم شہزاد کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ معطل

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): اسلام آباد ہائیکورٹ نے معروف حکیم شہزاد کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق طب کونسل کے فیصلے کو معطل کر دیا ہے اور طب کونسل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

جسٹس محمد آصف نے حکیم شہزاد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ طب کونسل نے حکیم شہزاد کی بطور طبیب رجسٹریشن منسوخ کر دی تھی اور یہ فیصلہ سنے بغیر کیا گیا۔

وکیل نے استدعا کی کہ رجسٹریشن منسوخی کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے رجسٹریشن منسوخی سے متعلق طب کونسل کے فیصلے کو آئندہ سماعت تک معطل کر دیا اور طب کونسل سے جواب طلب کیا، کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں