ہومتازہ ترینعائزہ خان نے علیحدگی کی افواہوں کو مسترد کردیا

عائزہ خان نے علیحدگی کی افواہوں کو مسترد کردیا

کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے شوہر دانش تیمور سے علیحدگی کی افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔ حال ہی میں عائزہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تبدیلیاں کیں اور دانش کے ساتھ تصاویر ہٹانے کے باعث مداحوں نے حیرانی کا اظہار کیا۔

عائزہ خان کی نجی زندگی کے بارے میں باتیں اس وقت بڑھ گئیں جب انہوں نے دانش تیمور کے ڈرامے ‘ہمراہی’ کے سنیما پریمیئر میں شرکت نہیں کی۔

تاہم، ایک فین پیج کے سوال پر عائزہ نے واضح کیا کہ ان کی طلاق یا علیحدگی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

عائزہ کے اس ردعمل پر مداحوں نے سوشل میڈیا پر مختلف جذبات کا اظہار کیا، کچھ نے علیحدگی نہ کرنے کی اپیل کی جبکہ بعض نے تصاویر ہٹانے کا سبب پوچھا۔

یہ جوڑی شوبز انڈسٹری کی معروف ترین جوڑیوں میں شمار ہوتی ہے اور ان کے مداح بڑی تعداد میں ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں