ہومتازہ ترینامریکا ایران جنگ پر خلیجی اتحادیوں کی مایوسی میں اضافہ

امریکا ایران جنگ پر خلیجی اتحادیوں کی مایوسی میں اضافہ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکا ایران جنگ کے خاتمے میں مؤثر سفارت کاری کی ناکامی پر خلیجی اتحادی ممالک نے صدر ٹرمپ سے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور بحرین کی حکومتیں ٹرمپ انتظامیہ کے طرز عمل پر ناراضی کا شکار ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی خلیجی ممالک نے اپنی سرزمین پر امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی جاری رکھنے یا نہ رکھنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

تین موجودہ حکام اور ایک سابق امریکی سفارت کار نے بتایا کہ ایران اور اس کے اتحادی گروہوں کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد خلیجی ممالک میں بحث جاری ہے کہ امریکی فوجی اڈے کس حد تک فائدہ مند ہیں۔

ایک خلیجی ملک کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ یہ جنگ ٹرمپ نے شروع کی اور اس کی قیمت ہم ادا کر رہے ہیں۔ خلیجی ممالک واشنگٹن کو قریبی سکیورٹی شراکت دار سمجھتے ہیں لیکن مایوسی کی وجہ سے نئے سکیورٹی انتظامات پر غور کر رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے سعودی عرب، ترکیے اور پاکستان کے درمیان باہمی دفاعی معاہدے کو امریکا کے لیے اشارہ قرار دیا گیا ہے کہ خلیجی ممالک دفاعی سکیورٹی کے لیے صرف امریکا پر انحصار نہیں کرنا چاہتے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں