ہومتازہ ترینپی ٹی آئی والے 9 مئی کے تسلسل میں کارروائیاں جاری رکھنے...

پی ٹی آئی والے 9 مئی کے تسلسل میں کارروائیاں جاری رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، اختیار ولی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وزیراعظم کے معاون خصوصی اختیار ولی خان نے پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان اپنے لیڈر کو قائداعظم سے بڑا سمجھتے ہیں اور دو قومی نظریے کو نہیں مانتے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے کارکن ملک دشمن تحریکوں کا حصہ بننے سے گریز نہیں کرتے اور 9 مئی کی کارروائیاں جاری رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں منشیات اور اسمگلنگ کے مافیاز حکومت میں شامل ہیں اور پی ٹی آئی نے موٹر ویز آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی ہیں۔ نئے پاکستان کے دعوے کرنے والوں کی پالیسیوں پر سوال اٹھانے کی ضرورت ہے۔

اختیار ولی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں بدعنوانی اور سیاسی مخالفین کے خلاف ریاستی اداروں کا استعمال کیا گیا۔ انہوں نے مدینہ کی ریاست کے نعرے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے خیبر پختونخوا میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں تعلیمی ادارے بند ہو چکے ہیں اور جنگلات کی کٹائی اور بدانتظامی عام ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں