ہومتازہ ترینجنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے سے 11 افراد جاں بحق، 19 زخمی

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے سے 11 افراد جاں بحق، 19 زخمی

بیروت (لارڈ میڈیا) اسرائیلی فضائی حملوں میں جنوبی لبنان کے مختلف مقامات پر شدید بمباری کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے علی الطاہر کے پہاڑی علاقوں میں وائٹ فاسفورس کا استعمال کیا۔

خبر رساں اداروں نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے انصار کے گاؤں میں ایک مکان پر بمباری کی جس میں 7 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دیر الزہرانی کے علاقے میں حملے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

امدادی کارکنوں نے مقامی رہائشیوں کی مدد سے متاثرہ علاقوں میں ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کی کارروائیاں کیں۔ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

لبنان کے صدر جوزف عون نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ایک واضح پیغام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے لبنان اور اسرائیل کے درمیان امریکی سرپرستی میں ہونے والے مذاکرات سے قبل کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی حملوں کا مناسب جواب دینے کا اعلان کیا ہے اور لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے بجائے سخت مؤقف اپنایا جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں