لندن (لارڈ میڈیا): بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو فیلڈنگ کی خلاف ورزی پر غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی گیند کو نو بال قرار دے دیا گیا۔
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے شارٹ بال حکمت عملی کے تحت لیگ سائیڈ پر متعدد فیلڈرز تعینات کیے تھے۔ قوانین کے مطابق اسکوائر لیگ کے پیچھے مخصوص تعداد سے زیادہ فیلڈرز نہیں ہوسکتے۔
مارنس لبوشین گیند پھینکے جانے کے وقت معمولی طور پر اسکوائر کے پیچھے چلے گئے جس پر امپائر نے اسٹارک کی گیند کو نو بال قرار دیا۔
یہ قانون باڈی لائن طرز کی بولنگ کی حوصلہ شکنی کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تصویر میں لبوشین درست پوزیشن پر نظر آئے تاہم گیند کے وقت ان کی پوزیشن مختلف تھی۔


