ممبئی (لارڈ میڈیا) بالی ووڈ اداکار ریتھک روشن اور ان کی گرل فرینڈ صبا آزاد کے تعلقات ایک بار پھر خبروں کا موضوع بن گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ڈیٹنگ ایپ ‘رایا’ کے ایک اسکرین شاٹ نے نئی بحث چھیڑ دی ہے، جسے ریتھک روشن کا پروفائل بتایا جا رہا ہے۔
مبینہ پروفائل میں ریتھک کی تصاویر شامل ہیں اور تعارف میں انہیں اداکار، پروڈیوسر اور کاروباری شخصیت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اسکرین شاٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں کہ شاید ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔
یہ واضح نہیں ہے کہ یہ پروفائل واقعی ریتھک روشن کا ہے یا نہیں، اور آیا یہ نئی ہے یا پرانی۔ ریتھک روشن اور صبا آزاد نے ابھی تک بریک اپ کی افواہوں یا اس وائرل اسکرین شاٹ پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ریتھک روشن کے مبینہ ‘رایا’ پروفائل کی تصاویر 2024 میں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر چکی ہیں، جن کی اس وقت بھی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔
یاد رہے کہ ریتھک روشن اور صبا آزاد 2022 سے تعلق میں ہیں اور جولائی 2026 میں دونوں کو ریتھک کے بیٹوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس آتے دیکھا گیا تھا۔


