ہومتازہ ترینشیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کا مسلح افراد سے مقابلہ، 2 ملزم...

شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کا مسلح افراد سے مقابلہ، 2 ملزم ہلاک 4 زخمی

شیخوپورہ (لارڈ میڈیا): شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزم ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ لاہور میں پولیس پر حملہ کرنے والے ملزم ریحان بٹ سمیت دو افراد مارے گئے۔ ان دہشت گردوں نے لاہور کے بادامی باغ اور نواں کوٹ کے علاقے میں فائرنگ کر کے تین اہلکاروں کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ناکہ بندی کی گئی تھی۔ شیخوپورہ راوی ریان کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزم مارے گئے۔

پولیس حکام نے مزید کہا ہے کہ مارے گئے ملزم ریحان کی شناخت ہو چکی ہے اور ملزموں کے دیگر ساتھیوں کو بھی پکڑنے کے لیے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو رنج تھا کہ ان کا بھائی سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں