ہومتازہ ترینیومِ آزادی کے موقع پر کراچی پولیس کا ہوائی فائرنگ کے خلاف...

یومِ آزادی کے موقع پر کراچی پولیس کا ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 31 ملزمان گرفتار

کراچی (لارڈ میڈیا): یوم آزادی کے موقع پر کراچی پولیس نے ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 31 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ گرفتاریاں گلشنِ اقبال، شاہراہِ فیصل، سچل، ناظم آباد، گلستانِ جوہر، سائٹ سپر ہائی وے، کورنگی، گلبہار، رضویہ اور دیگر علاقوں میں کی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یومِ آزادی کے دوران ہوائی فائرنگ کے سبب ایک خاتون جاں بحق جبکہ 100 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں