ہومتازہ ترینہماری بات سنی جائے، نہیں چاہتے عوام اور قانون کے رکھوالے آمنے...

ہماری بات سنی جائے، نہیں چاہتے عوام اور قانون کے رکھوالے آمنے سامنے آجائیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے حکومت کو لانگ مارچ کے حوالے سے مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اور قانون کے رکھوالے آمنے سامنے نہ آئیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کے موقع پر نیٹ لانچر کا استعمال درست نہیں، سیاسی لوگوں کی بات سنی جانی چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کو اپنی انا کو ایک طرف رکھ کر مذاکرات کرنے ہوں گے تاکہ سیاسی ماحول پرسکون رہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم پرامن ہیں اور اپنے حقوق کے لیے نکلے ہیں، بارہا انصاف کی آواز اٹھائی لیکن سنا نہیں گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں غیر اعلانیہ گورنر راج کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی خودمختاری اور عوام کا احترام ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزراء کے بیانات کے باوجود پی ٹی آئی کی بات نہیں سنی گئی، سہیل آفریدی پر پارٹی کا اعتماد بحال ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ حکومت کا یہ تاثر غلط ہے کہ پی ٹی آئی اداروں پر حملہ کرے گی۔ ہم پرامن تھے اور پرامن رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو میدان سے نکالنا خطرناک نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں