ہومUncategorizedفیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی سے 10 ارب روپے کی بچت ہوئی، وفاقی...

فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی سے 10 ارب روپے کی بچت ہوئی، وفاقی وزیر توانائی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاور ڈویژن کے بروقت اقدامات کی بدولت اگست 2026 میں فیول ایڈجسٹمنٹ میں نمایاں کمی آئی، جس سے صارفین پر مالی بوجھ کم ہوا اور 10 ارب روپے کی بچت ہوئی۔

اویس لغاری نے بیان میں کہا کہ اگست میں فیول ایڈجسٹمنٹ 2.5 روپے فی یونٹ سے کم ہوکر 1.73 روپے فی یونٹ رہی۔ رواں سال جولائی میں فیول ایڈجسٹمنٹ 2.581 روپے فی یونٹ تھی، جس کی کمی سے 10 ارب روپے کی بچت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے رات کے اوقات میں لوڈ مینجمنٹ برداشت کی، جس پر وہ شکر گزار ہیں۔ عوام نے حکومت کی قیمتیں کم کرنے کی کوششوں میں تعاون کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی ایندھن مارکیٹوں پر دباؤ کے باوجود بروقت فیصلوں سے عوام پر اضافی بوجھ نہیں پڑنے دیا گیا۔

اویس لغاری نے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی وجہ مقامی وسائل کا زیادہ استعمال ہے۔ اگست میں 72 فیصد بجلی مقامی وسائل سے حاصل کی گئی جبکہ درآمدی ایندھن کا استعمال کم کیا گیا۔

وزیر توانائی نے کہا کہ مقامی گیس کے انتظام نے مہنگے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کیا اور اضافی لوڈشیڈنگ سے بچایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں مقامی وسائل کے استعمال کو بڑھا کر صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں