ہومتازہ ترینملکی زرمبادلہ ذخائر 26.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

ملکی زرمبادلہ ذخائر 26.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

کراچی (لارڈ میڈیا): ملکی زرمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، پہلی بار ملکی ڈالر ذخائر 26 ارب ڈالر جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 21 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یوروبانڈ کی فروخت سے 3 ارب ڈالر حاصل ہوئے جبکہ مارکیٹ سے ڈالرز کی خریداری کے باعث بھی ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی بینک کے ڈالر ذخائر پہلی بار 21 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔

بینکوں کے ڈالر ذخائر شامل کرنے کے بعد مجموعی ملکی زرمبادلہ ذخائر 26.5 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔ پانچ سال بعد پاکستان کے پاس ایک بار پھر تین ماہ کی درآمدات سے زیادہ ڈالر جمع ہوئے ہیں۔

2023 میں اسٹیٹ بینک کے پاس صرف 3 ارب ڈالر کا ذخیرہ بچا تھا، لیکن تین سال میں اسٹیٹ بینک نے اپنے ڈالر ذخائر 3 ارب سے بڑھا کر 21 ارب ڈالر کر لیے۔

ماہرین کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافے سے مستقبل قریب میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم رہنے کی توقع ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں