ہومتازہ ترینحکومتیں مصنوعی ذہانت کی تبدیلیوں کے لیے تیار نہیں، بل گیٹس

حکومتیں مصنوعی ذہانت کی تبدیلیوں کے لیے تیار نہیں، بل گیٹس

لندن (لارڈ میڈیا) مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی حکومت مصنوعی ذہانت سے معاشرے میں آنے والی بڑی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں۔ انہوں نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومتیں مصنوعی ذہانت کے معاملے میں پیچھے ہیں اور انہیں اس ٹیکنالوجی سے آنے والی تبدیلیوں کے لیے مزید تیاری کرنا ہوگی۔

بل گیٹس نے کہا کہ حکومتیں مصنوعی ذہانت کے ممکنہ فوائد سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں اگر اس کو مناسب طریقے سے منظم کیا جائے اور اس تک مساوی رسائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت کے باعث روزگار کو لاحق خطرات، ممکنہ حملوں سے متعلق خدشات اور چیٹ بوٹس کی لت کے خطرات سے بھی خبردار کیا ہے۔

بل گیٹس کی فاؤنڈیشن نے مصنوعی ذہانت تک رسائی وسیع بنانے کے لیے اگلے دو برسوں میں ایک ارب ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم ان شراکت دار اداروں کو فراہم کی جائے گی جو تعلیم، صحت اور زراعت کے شعبوں میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر کام کر رہے ہیں۔

بل گیٹس نے انٹرویو کے دوران جیفری ایپسٹین سے تعلق کے بارے میں بھی سوالات کا سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایپسٹین سے تعلق رکھنے پر افسوس ہے اور وہ اس تعلق کے باعث نہ تو ان کی اور نہ ہی فاؤنڈیشن کی ساکھ کو کوئی نمایاں نقصان پہنچا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں