ہوماہم ترینپاکستان میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 68 لاکھ 69 ہزار ہوگئی

پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 68 لاکھ 69 ہزار ہوگئی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 68 لاکھ 69 ہزار 217 تک پہنچ گئی ہے۔ 2 جولائی کے بعد 2 لاکھ 94 ہزار 818 نئے ووٹرز کا اندراج ہوا۔

پنجاب ووٹرز کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 75 لاکھ 71 ہزار 216 ہے۔ خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 34 لاکھ 92 ہزار 258، سندھ میں 2 کروڑ 87 لاکھ 41 ہزار 92 اور بلوچستان میں 58 لاکھ 154 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 64 ہزار 497 ہے۔ لاہور سب سے زیادہ ووٹرز رکھنے والا ضلع ہے، جہاں 74 لاکھ 12 ہزار 267 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

کراچی کے مختلف اضلاع میں بھی بڑی تعداد میں ووٹرز موجود ہیں، جبکہ حیدرآباد میں 12 لاکھ 87 ہزار 640 ووٹرز ہیں۔

خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 39 لاکھ 27 ہزار 116 تک پہنچ گئی ہے۔ مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان فرق 90 لاکھ 14 ہزار 985 ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں