ہومUncategorizedپاکستان میں سائبر سکیورٹی اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں سائبر سکیورٹی اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان میں سائبر وار فیئر چیلنجز کے پیش نظر سکیورٹی اقدامات کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے 90 روزہ سائبر سکیورٹی اسٹریٹجک ایکشن پلان کی منظوری دیتے ہوئے صوبوں کو کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز (CERTs) کے قیام کا عمل تیز کرنے اور پاکستان انفارمیشن سکیورٹی فریم ورک 2026 پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ فیصلہ نیشنل کمیٹی فار انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشنز کے دوسرے اجلاس میں کیا گیا، جو سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں بڑھتے ہوئے سائبر خطرات کے پیش نظر عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی آئی ایس ایف 2026 پہلے ہی منظور کیا جاچکا ہے اور اس کے نفاذ کو وفاقی و صوبائی سطحوں پر یقینی بنانا ضروری ہے۔ نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (NCERT) نے جامع سائبر سکیورٹی اسٹریٹجک ایکشن پلان پیش کیا، جس میں آئندہ 90 روز کے دوران کیے جانے والے اقدامات شامل ہیں۔

اس ایکشن پلان میں گورننس، قواعد و ضوابط کی پابندی، وسائل کی ہم آہنگی اور بحران کے انتظام سمیت مختلف اہم شعبے شامل ہیں۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ سرکاری افسران کے لئے نیشنل سائبر سکیورٹی ہینڈ بک تیار کرلی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں