نئی دہلی (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ برکس ممالک کو تاریخ کی درست سمت پر مضبوطی سے کھڑا ہونا چاہیے۔

چینی صدر شی جن پھنگ کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر 18 ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے نئی دہلی پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا جا رہا ہے۔(شِنہوا)
ہفتہ کو نئی دہلی میں منعقدہ 18ویں برکس سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شی جن پھنگ نے برکس ممالک پر زور دیا کہ وہ جدت پر مبنی ترقی، امن و استحکام کے قیام، تہذیبوں کے درمیان باہم سیکھنے کے فروغ اور عالمی نظم و نسق کو بہتر بنانے میں قائدانہ کردار ادا کریں۔

چینی صدر شی جن پھنگ کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر 18 ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے نئی دہلی پہنچنے پر استقبال کیا جا رہا ہے۔(شِنہوا)
انہوں نے کہا کہ برکس ممالک کو بین الاقوامی نظام کو زیادہ انصاف اور مساوات کی جانب گامزن کرنا چاہیے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے۔


