ہومتازہ ترینننکانہ صاحب پولیس کی کارروائیاوں میں 64 ملزمان گرفتار

ننکانہ صاحب پولیس کی کارروائیاوں میں 64 ملزمان گرفتار

ننکانہ صاحب (لارڈ میڈیا): ضلعی پولیس نے گزشتہ ماہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں 17 ڈکیت گینگز کے 64 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور مالِ مسروقہ برآمد کرلیا ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ منشیات فروشی کے خلاف 62 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 73 کلو سے زائد منشیات اور 860 لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔ غیر قانونی اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کارروائیوں میں 120 مقدمات درج کرکے ملزمان سے 102 پسٹل، 2 کلاشنکوف، 16 رائفلیں و بندوقیں اور 602 گولیاں و کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس نے 289 اشتہاری مجرمان، 129 عدالتی مفرور اور 65 سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے جبکہ 15 ایکٹ کی خلاف ورزی پر 6 اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 14 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ خدمت مراکز کے ذریعے 5 ہزار 583 شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی گئیں۔ ڈی پی او ننکانہ صاحب ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں