ہومبیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکشی جن پھنگ کا شنگھائی تعاون تنظیم سے اہم عالمی انیشی ایٹوز...

شی جن پھنگ کا شنگھائی تعاون تنظیم سے اہم عالمی انیشی ایٹوز پر عملدرآمد کا مطالبہ

بشکیک (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کو بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر اور گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو پر عملدرآمد کے لئے ایک ترجیحی پلیٹ فارم سمجھتا ہے۔

شی جن پھنگ نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 26 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین شنگھائی تعاون تنظیم کو گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو پر عملدرآمد کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم بنانے میں مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو پر عملدرآمد کرنے کے لئے بھی تیار ہے جبکہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کی جانب سے گلوبل گورننس انیشی ایٹو کے اقدام پر عملدرآمد کے لئے مثالی تعاون کو آگے بڑھانے کی حمایت کرتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں