ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف کی ایف بی آر اصلاحات مقررہ مدت میں مکمل...

وزیراعظم شہباز شریف کی ایف بی آر اصلاحات مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ایف بی آر کی اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی آر اے ایل کی تنظیم نو پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحاتی اقدامات مقررہ معیاد میں مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائی مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں ایف بی آر میں جاری اصلاحات، بالخصوص پی آر اے ایل کی تنظیمِ نو، ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن اور اسمگلنگ کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے ٹیکس نظام کو جدید اور مؤثر بنانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن پر زور دیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیکس نظام کو جدید، مربوط اور ڈیٹا پر مبنی بنانے کے لیے IRIS 3.0 اور نئے ٹیکس آپریٹنگ ماڈل پر کام جاری ہے۔ بین الاقوامی کنسلٹنٹس کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کسٹمز کے شعبے میں فیس لیس اسیسمنٹ کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں اور جنوری تا جون 2026ء کے دوران فی گڈز ڈیکلریشن اوسط ریونیو میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایف بی آر اصلاحات کے تمام اقدامات مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں اور تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اور اعلی حکام نے شرکت کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں