ممبئی (لارڈ میڈیا) بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے شادی شدہ افراد کو مشورہ دیا ہے کہ بیگم کے سامنے ہمیشہ اپنی غلطی تسلیم کر لیں ورنہ ‘بیلن’ چلنے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے اپنے شو کے دوران ازدواجی زندگی کو سکون سے گزارنے کا فارمولا اور شوہروں کے لیے احتیاطی تدابیر بتائیں۔
بگ بی نے شو کے دوران کہا کہ اگر بیوی غصے میں ہو یا کوئی تنازع کھڑا ہو جائے تو شوہروں کے لیے سب سے عقلمندی کا کام یہ ہے کہ فوراً اپنی غلطی تسلیم کر لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر شوہر نے غلطی نہ مانی تو ‘جوتے، چپل اور بیلن’ چلنے میں دیر نہیں لگے گی، اس لیے خاموشی میں ہی عافیت ہے۔
امیتابھ کی اس بات پر سیٹ پر موجود تمام حاضرین بالخصوص شادی شدہ مرد زور دار قہقہے لگانے پر مجبور ہو گئے۔ بالی وڈ اداکار کی اس ‘نصیحت’ کو سوشل میڈیا پر بھی زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔


