ہومتازہ ترینکریتی سینن پر کتے کو راکھی باندھنے پر تنقید

کریتی سینن پر کتے کو راکھی باندھنے پر تنقید

ممبئی (لارڈ میڈیا) بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن کو ‘رکشا بندھن’ کے اشتہار میں کتے کو راکھی باندھنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔ کریتی سینن نے حال ہی میں ‘رکشا بندھن’ کے ایک اشتہار میں حصہ لیا جس میں انہوں نے آف وائٹ رنگ کا بریلیٹ اسٹائل بلاؤز پہنا تھا اور کیپ اور ڈریپڈ اسکرٹ کا انتخاب کیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے بولڈ لباس پر اعتراض کیا اور تہوار کی مہم کے لیے لباس کے انتخاب پر سوال اٹھائے۔ صارفین نے اشتہار میں کتے کی موجودگی پر بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا، جہاں کریتی کو کتے کے بھونکنے کے بعد اسے راکھی باندھتے دکھایا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں