ہومتازہ تریناٹلی میں تیز ہواؤں سے طیارے رن وے سے اڑ گئے

اٹلی میں تیز ہواؤں سے طیارے رن وے سے اڑ گئے

اٹلی (لارڈ میڈیا): اٹلی کے فورلی ایئرپورٹ پر اچانک آنے والے شدید طوفان نے ایئرپورٹ کو متاثر کیا جب 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے کھڑے طیاروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تین چھوٹے طیارے رن وے سے اٹھ کر دور جا گرے، جبکہ عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارے تیز ہواؤں میں اس طرح اچھلتے دکھائی دیے جیسے وہ وزن میں انتہائی ہلکے کھلونے ہوں۔

طوفان کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر موجود مختلف اشیا ہوا کے زور سے ادھر ادھر بکھرتی رہیں جبکہ دیگر کھڑے بڑے طیاروں کو بھی نقصان پہنچا۔ اسی دوران لینڈنگ کی کوشش کرنے والا ایک طیارہ بھی شدید ہواؤں کی زد میں آگیا اور اپنے مقررہ راستے سے ہٹ گیا۔

اچانک آنے والے طوفان نے فورلی ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن کو شدید متاثر کیا جبکہ طیاروں کے ہوا میں اچھلنے کے مناظر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں