چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے شہر ارمچی کی گویوآن شیانگ کمیونٹی میں 16 نسلی برادریوں سے تعلق رکھنے والے 4 ہزار سے زائد افراد شامل ہیں۔
یہاں نسلی اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے رہائشی مجموعی آبادی کا 95 فیصد سے زیادہ ہیں۔
روزمرہ میل جول اور مشترکہ سرگرمیوں کے ذریعے یہاں کے رہائشیوں نے ایک دوسرے سے گہرے تعلق اور مضبوط باہمی ربط رکھنے والی کمیونٹی تشکیل دی ہے۔
شِنگ گوانگ کوئر کے ارکان کی اوسط عمر 60 سال سے زیادہ ہے۔ یہ کوئر بزرگ رہائشیوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے اور نسلی اتحاد کو فروغ دینے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): فینگ یان شیانگ، سربراہ، شِنگ گوانگ کوئر
’’ہمارے کوئر کی بنیاد سال 2010 میں رکھی گئی تھی۔ مختلف نسلی برادریوں سے تعلق رکھنے والے 45 افراد اس کے رکن ہیں جن کا تعلق ہان، ویغور، ہوئی، منگول اور مانچو برادریوں سے ہے۔ ہم قازق اور ویغور زبانوں کے گیت بھی سیکھتے اور گاتے ہیں۔‘‘
کوئر کی رکن رِضوان گُل عبدالرحیم کو سال 2019 میں معدے کے سرطان کی تشخیص ہوئی تھی۔
جب وہ ڈپریشن اور آپریشن کے بھاری اخراجات کی فکر میں مبتلا تھیں تو کوئر کے ساتھی ارکان کے تعاون نے انہیں مشکلات پر قابو پانے میں مدد دی۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): فینگ یان شیانگ، سربراہ، شِنگ گوانگ کوئر
’’میں نے کوئر کے ارکان کو اکٹھا کیا تاکہ اُن کے لئے رقم جمع کریں اور اُن کی عیادت کرنے جائیں۔ جب وہ ہسپتال سے گھر منتقل ہوئیں تو میں انہیں دیکھنے ان کے گھر گئی اور انہیں دوبارہ کوئر میں آنے کی ترغیب دی۔ میں نے ان سے کہا کہ انہیں گھر میں اکیلے نہیں رہنا چاہئے کیونکہ اس سے وہ ضرورت سے زیادہ سوچ بچار میں مبتلا ہو سکتی ہیں۔
یہاں موسیقی اور بات چیت نے ان کا حوصلہ بڑھانے میں مدد کی۔ اب وہ بہت اچھی طرح صحت یاب ہو رہی ہیں اور ہم سب انہیں اس طرح دیکھ کر بہت خوش ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): سُن شِن چھوآن، رکن، شِنگ گوانگ کوئر
’’میں گزشتہ 10 برسوں سے اس کوئر کا حصہ ہوں اور مجھے مختلف نسلی برادریوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ مل جل کر رہنے میں سب سے زیادہ خوشی ہوتی ہے۔ ہم اپنی زندگی کے ان آخری برسوں میں خوش رہتے اور خود کو بھرپور بھی محسوس کرتے ہیں۔ ہم ایک خاندان کی طرح ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔‘‘
ارمچی، چین سے شنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


