ہومتازہ ترینانگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس کی نائٹ کلب کے باہر ہتھکڑیوں...

انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس کی نائٹ کلب کے باہر ہتھکڑیوں میں ویڈیو پر تحقیقات شروع

لندن (لارڈ میڈیا): انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے برائیڈن کارس کی نائٹ کلب کے باہر ہتھکڑیوں میں نظر آنے والی ویڈیو کے بعد تحقیقات شروع کرنے کی تصدیق کی ہے۔ یہ واقعہ ڈربی کے ایک نائٹ کلب کے باہر ہفتے کی شب پیش آیا جہاں پولیس اہلکار برائیڈن کارس کو ہتھکڑیوں میں لے جاتے نظر آئے۔

کارس اس وقت پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں مگر پہلے ٹیسٹ میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ڈرہم کی طرف سے کاؤنٹی چیمپئن شپ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ڈرہم نے ڈربی شائر کو شکست دی جس کے بعد کارس اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منا رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کارس کے ساتھ ان کے ساتھی میتھیو پوٹس اور سابق انگلش کپتان بین اسٹوکس بھی نظر آئے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور مزید معلومات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

یہ واقعہ انگلینڈ کی ٹیم میں شراب نوشی اور کھلاڑیوں کے آف فیلڈ رویے سے متعلق حالیہ تنازعات کے بعد پیش آیا ہے۔ کارس کی پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں