ہومتازہ ترینکرغزستان میں قدیم چینی تہذیب کے حوالے سے نمائش کا آغاز

کرغزستان میں قدیم چینی تہذیب کے حوالے سے نمائش کا آغاز

جمہوریہ کرغزستان کے دارالحکومت میں واقع نیشنل ہسٹری میوزیم آف دی کرغز ریپبلک میں منگل کے روز ایک نمائش کا آغاز ہوا جس کا عنوان ’’ہم آہنگی حسن پیدا کرتی ہے، قدیم چینی تہذیب کے فنون کی نمائش‘‘ ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرغزستان کے اسٹیٹ سیکرٹری ارسلان کوئچیف نے کہا کہ قدیم چینی تہذیب دنیا کی تاریخ میں ایک خاص مقام رکھتی ہے۔ ہزاروں برسوں کے دوران پروان چڑھنے والی اس کی ثقافت، فلسفے، فنون اور جمالیاتی نقطۂ نظر نے انسانیت کے مشترکہ ثقافتی ورثے میں انمول کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ نمائش کرغز عوام کو چین کی بھرپور تاریخ اور ثقافت کے بارے میں مزید جاننے میں مدد دے گی۔

نمائش میں چین کے تیانجن میوزیم اور اندرونی منگولیا میوزیم کے علاوہ نیشنل ہسٹری میوزیم آف دی کرغز ریپبلک کے 153 نوادرات پیش کئے گئے ہیں۔

کرغز میوزیم کی سٹاف ممبر راباگُل مگامیٹووا کے مطابق یہ ان کی خوش قسمتی تھی کہ نمائش کی تیاریوں کے دوران انہیں نمائش میں رکھی گئی اشیا کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔

ساؤنڈ بائٹ (روسی): راباگُل مگامیٹووا، سٹاف ممبر، نیشنل ہسٹری میوزیم آف دی کرغز ریپبلک کرغز
’’سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ میوزیم کے عملے کی رکن ہونے کی حیثیت سے مجھے نمائش کی خوبصورتی اور ہم آہنگی نے اپنی جانب متوجہ کیا۔ یقیناً یہ نمائش ہمارے میوزیم میں آنے والے افراد اور کرغز شہریوں دونوں میں بہت مقبول ہوگی۔ یہ نمائش کرغزستان اور عوامی جمہوریہ چین کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے، ثقافتی روابط کے فروغ اور تعاون کے سلسلے کو مزید آگے بڑھانے کے لئے بہت اہم ہے۔‘‘

نمائش تین ماہ جاری رہے گی۔ چین کے قومی ثقافتی ورثہ انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق منعقد ہونے والی اس نمائش کا اہتمام تیانجن میونسپل ایڈمنسٹریشن آف کلچر اینڈ ٹورازم، اندرونی منگولیا خود مختار علاقے کے ثقافتی نوادرات بیورو، تیانجن میوزیم، اندرونی منگولیا میوزیم، نیشنل ہسٹری میوزیم آف دی کرغز ریپبلک اور بشکیک میں قائم چینی ثقافتی مرکز نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

بشکیک سے شنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں