ہومتازہ ترینایران کی معاشی جنگ میں امریکا کو کامیابی نہیں ملے گی، سابق...

ایران کی معاشی جنگ میں امریکا کو کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر

واشنگٹن (دنیا نیوز): سابق امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز بند کر کے امریکا پر اقتصادی دباؤ بڑھا رہا ہے، جبکہ ٹرمپ انتظامیہ کے حالیہ اقدامات تہران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کرسکیں گے۔

لیون پینیٹا نے ٹرمپ انتظامیہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو زیادہ دباؤ کی پالیسی کے بجائے تہران کے ساتھ سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

امریکی فوج کے سابق افسر سیڈریک لائٹن نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران کو غذا اور طبی سامان کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا جنگی جرم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے عالمی سطح پر چیخ و پکار مچے گی اور دیگر ممالک کا امریکا سے متعلق رویہ بھی تبدیل ہو سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں