ہوماہم ترینملائیشیا اور پاکستان کے درمیان سزایافتہ افراد کی منتقلی کا معاہدہ

ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان سزایافتہ افراد کی منتقلی کا معاہدہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین نصر الدین اسماعیل نے پاکستان کے جی ایچ کیو اور وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقاتیں کیں، جہاں سزایافتہ افراد کی منتقلی کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ ان ملاقاتوں میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ملائیشیا کے وزیر داخلہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

بعد ازاں، ملائیشیا کے وزیر داخلہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی موجودگی میں سزایافتہ افراد کی منتقلی کے معاہدے پر دستخط ہوئے، جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ملائیشیا کے وزیر داخلہ نے شرکت کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں