کراچی (لارڈ میڈیا): قائد آباد لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب نالے سے 7 سے 8 سالہ بچی کی بوری میں بند برہنہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق بچی کی گمشدگی کی رپورٹ اور مقدمہ پہلے ہی درج کیا جا چکا ہے۔
پولیس نے بچی کے اہلخانہ کو شناخت کے لیے طلب کیا ہے تاکہ بچی کی شناخت ممکن ہو سکے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔


