ہومتازہ ترینایران نے میزائل سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر...

ایران نے میزائل سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا، متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ تجارت روک دی

تہران (شِنہوا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بدھ کی صبح متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے اس بیان کو مسترد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ منگل کے روز ایران سے متحدہ عرب امارات کی جانب دو بیلسٹک میزائل داغے گئے۔

بقائی نے ایک بیان میں اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا یہ طرز عمل اچھے ہمسائیگی کے اصول کے خلاف ہے اور خطے کے ممالک کے درمیان اعتماد بڑھانے اور عدم تحفظ میں اضافے کو روکنے کی جاری کوششوں کو متاثر کرتا ہے۔

انہوں نے خطے کے ممالک پر زور دیا کہ وہ "بے بنیاد” الزامات عائد کرنے سے گریز کریں کیونکہ خطے میں امن و سلامتی کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مسلسل ” شرپسندانہ کارروائیوں” کے باعث پہلے ہی صورتحال پیچیدہ ہے۔

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں صدارتی محل کا منظر-(شِنہوا)

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے منگل کے روز کہا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایران سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کا سراغ لگایا اور بتایا کہ ان میزائلوں کا ہدف سمندری ٹریفک تھا۔

وزارت نے کہا کہ پہلا میزائل متحدہ عرب امارات کی علاقائی سمندری حدود سے باہر گرا جبکہ دوسرا میزائل ملک کی علاقائی سمندری حدود کے اندر گرا۔

متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ تمام تجارتی سرگرمیاں، کاروباری لین دین اور مالی معاملات تا حکم ثانی معطل کر دیئے ہیں۔ وزارت نے اس فیصلے کی وجہ علاقائی کشیدگی قرار دی، جو علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے نقصان دہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں