ہومتازہ ترینامریکہ کا ڈرونز کی درآمد پر ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ

امریکہ کا ڈرونز کی درآمد پر ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ

نیویارک (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اعلامیے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت درآمد کئے جانے والے ڈرونز اور ان کے پرزہ جات پر قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر 10 سے 100 فیصد تک ٹیرف عائد کیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکہ 25 کلوگرام سے زیادہ وزن اٹھانے والے ڈرونز، تھرمل امیجنگ کی صلاحیت رکھنے والے ڈرونز اور دیگر مخصوص خصوصیات کے حامل ڈرونز پر 100 فیصد ٹیکس عائد کرے گا۔ ان ڈرونز کے ڈاکنگ سٹیشنز اور بعض اہم پرزوں پر بھی 100 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چھوٹے حجم کے ڈرونز جن میں قومی سلامتی سے متعلق بعض اہم صلاحیتیں موجود نہیں ہیں ان پر 25 فیصد ٹیرف عائد ہوگا جبکہ بعض ممالک اور خطوں سے درآمد کئے جانے والے ڈرونز اور ان کے پرزہ جات پر 15 یا 10 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا۔

اعلامیے پر دستخط کے 21 دن بعد ٹیرف نافذ ہوجائیں گے جبکہ کم حساس ڈرون پرزہ جات پر ٹیرف 180 دن بعد نافذ ہوگا۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ان مصنوعات کے لئے، جنہیں پینٹاگون نے دستخط کے 20 دن کے اندر وفاقی مواصلاتی کمیشن کی "کورڈ لسٹ” سے استثنیٰ دینے کی منظوری دی ہوگی، ٹیرف دستخط کے 180 دن بعد نافذ ہوں گے۔

اعلامیے کے تحت امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ ان کمپنیوں کے لئے ملکی سطح پر پیداوار بڑھانے کا پروگرام شروع کریں جو ڈرونز اور ان کے پرزہ جات کی تیاری میں نئی سرمایہ کاری کریں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں