ہومتازہ ترینیوم آزادی پر پاکستان بھر میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ

یوم آزادی پر پاکستان بھر میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان بھر میں یوم آزادی کے موقع پر آسمان رنگ و نور سے روشن ہوگیا۔ لاہور میں لبرٹی چوک اور مینار پاکستان پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ کراچی میں پورٹ گرینڈ، پشاور میں قیوم سپورٹس کمپلیکس اور ملتان میں گھنٹہ گھر چوک میں بھی آتشبازی کی گئی۔ نوجوان قومی پرچم اور جھنڈیاں لئے سڑکوں پر نکل آئے۔

پورا ملک حب الوطنی کے جذبے سے سرشار رہا، سبز و سفید رنگ کی بہار ہر جگہ نظر آئی۔ گلیوں، شاہراہوں اور چوراہوں کو برقی قمقموں سے آراستہ کیا گیا جس سے اہم مقامات کی رونقیں بڑھ گئیں۔

لاہور میں مینار پاکستان کو سبز رنگ سے سجا دیا گیا جبکہ لبرٹی چوک پر میگا میوزیکل کنسرٹ منعقد ہوا۔ ٹاؤن ہال لاہور میں شاندار لائٹ اینڈ پروجیکشن شو بھی ہوا۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور نے مال روڈ پر مشعل بردار آزادی کارواں نکالا، جہاں ہر طرف پاکستان زندہ آباد کے نعرے گونجتے رہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں