اسلام آباد (ویب ڈیسک) روس کے سفیر البرٹ پی خوروف نے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان اور روس کے درمیان دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی پاکستانی عوام کی جرأت، عزم اور مضبوط جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ خوروف نے کہا کہ پاکستان نے بانیان وطن کے نظریات کی رہنمائی میں ترقی کا راستہ اپنایا ہے۔
روسی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا ذکر کیا اور کہا کہ مختلف شعبوں میں قریبی تعلقات برقرار ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ دونوں ممالک اپنے عوام کے مفاد میں شراکت کو وسعت دیں گے۔
خوروف نے کہا کہ یومِ آزادی قومی فخر، خوشی اور جشن کا موقع ہے اور امید ظاہر کی کہ پاکستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کا دور جاری رہے گا۔ انہوں نے پاکستانی عوام کے لیے کامیابی اور خوشحالی کی دعا کی اور اپنے پیغام کا اختتام ان نعروں کے ساتھ کیا: ’’پاکستان زندہ باد! روس پاک دوستی پائندہ باد!‘‘


