ہومتازہ ترینایمان فاطمہ کو سابق شوہر رجب بٹ کی جانب سے قانونی...

ایمان فاطمہ کو سابق شوہر رجب بٹ کی جانب سے قانونی نوٹس موصول

لاہور (لارڈ میڈیا): معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان فاطمہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سالگرہ کے موقع پر سابق شوہر کی جانب سے ہتک عزت اور بیٹے کی حوالگی کا نوٹس موصول ہوا۔ ایمان نے اپنے بھائی عون شیخ کے وی لاگ میں بتایا کہ یہ نوٹسز ان کے لیے ‘پیارے تحفے’ کی مانند تھے۔

ایمان فاطمہ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ انہیں ہتک عزت کا نوٹس اور بیٹے کیوان کی کسٹڈی کا نوٹس ملا۔ رجب بٹ کی جانب سے ان نوٹسز پر کوئی تصدیق یا ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔

رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی شادی 2024 میں ہوئی تھی جبکہ ستمبر 2025 میں ان کے ہاں بیٹے کیوان سلطان کی پیدائش ہوئی۔ بعدازاں دونوں کے درمیان اختلافات کے باعث طلاق ہوگئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں