ہومUncategorizedٹرمپ کے خلاف عوامی معلومات کی فروخت پر مقدمہ دائر، ماہانہ فیس...

ٹرمپ کے خلاف عوامی معلومات کی فروخت پر مقدمہ دائر، ماہانہ فیس کا الزام

نیویارک (لارڈ میڈیا): امریکی میڈیا اداروں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عوامی سرکاری معلومات تک خصوصی رسائی کے لیے رقم لینے کے الزام میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ اپنی ذاتی کمپنی کے ذریعے عوامی معلومات تک رسائی کے لیے ماہانہ ایک لاکھ ڈالر تک وصول کر رہے ہیں۔

امریکی جریدے ‘دی انٹرسیپٹ’ اور فریڈم آف دی پریس فاؤنڈیشن نے وفاقی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے ٹرمپ کی سوشل میڈیا سروس کو پیشگی رسائی فروخت کرنے سے روکنے کی استدعا کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سروس عوامی مفاد سے متعلق اہم معلومات تک رسائی محدود کر سکتی ہے اور صدر کو سرکاری معلومات سے ذاتی مالی فائدہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

درخواست گزاروں کے مطابق یہ سبسکرپشن سروس عوامی مفاد کے خلاف ہے کیونکہ ٹرمپ کی پوسٹس معیشت اور مالیاتی منڈیوں پر اثرانداز ہوتی ہیں۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے پالیسی میں تبدیلیوں اور دیگر اہم فیصلوں کا اعلان کرتے ہیں۔

مقدمے میں امریکی آئین کی پہلی اور پانچویں ترمیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت عوامی سرکاری معلومات تک رسائی کے لیے من مانے اخراجات عائد نہیں کر سکتی۔ مقدمے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ وائٹ ہاؤس کی معاون نٹالی ہارپ اور ڈپٹی چیف آف اسٹاف ڈین اسکاوینو کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کی جانب سے پیش کردہ ‘ٹروتھ اے پی آئی’ نامی سروس صارفین سے ٹرمپ اور دیگر اہم اکاؤنٹس کی پوسٹس تک رسائی کے لیے 60 ہزار سے ایک لاکھ ڈالر ماہانہ تک وصول کرتی ہے۔ مقدمے کی سماعت نیویارک کے جنوبی ضلع کی وفاقی عدالت میں ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں