ہومتازہ ترینپاکستان میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے

کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے۔ اقلیتی برادری کا ملکی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے اس تاریخی خطاب کی عکاسی کرتا ہے جس میں ہر شہری کو بلا امتیاز مساوی حقوق اور مکمل مذہبی آزادی کی ضمانت دی گئی تھی۔

مسیحی برادری کو وطن عزیز میں مساوی حقوق دیے جانے پر خوشی ہے اور وہ ملکی تعمیر و ترقی اور جشن آزادی میں پیش پیش رہتے ہیں۔ ہندو اور سکھ برادری بھی بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کے برعکس پاکستان میں مساوی حقوق اور مذہبی آزادی پر اطمینان کا اظہار کرتی ہیں۔

پاکستان میں اقلیتوں کا قومی دن 11 اگست 2009 سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں منایا جا رہا ہے۔ ہر سال 11 اگست کو یہ دن مناکر اقلیتوں کے حقوق کو اجاگر کیا جاتا ہے اور ان کے مثبت کردار پر خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں