راولپنڈی (لارڈ میڈیا): تھانہ وارث خان کے علاقے لنڈا بازار میں منشیات کے مبینہ اڈے پر جھگڑے کے دوران منشیات کے عادی افراد نے شہری کو آگ لگا دی۔ واقعے کی ویڈیو میں بھاگتے شہری کو پکڑ کر خنجروں کے وار کرکے شدید زخمی کیا گیا۔
فوٹیج میں دکھایا گیا کہ شہری کو آگ لگائی گئی اور وہ جان بچا کر بھاگ رہا ہے جبکہ منشیات کے عادی افراد گلی میں چھری تیز کرتے اور ڈنڈے لہراتے نظر آتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات کے عادی افراد تھانہ بنی اور تھانہ وارث خان کی حدود میں اکثر خنجر لیے پھرتے ہیں اور جامع مسجد روڈ پر پہلے بھی ایک شہری کو قتل کر چکے ہیں۔
واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ منشیات کے عادی افراد میں موبائل فون کی رقم کے لین دین کا تنازع تھا۔


