ہومتازہ تریندبئی پاکستان کا حصہ بن سکتا تھا، 1947 کی برطانوی تجویز کا...

دبئی پاکستان کا حصہ بن سکتا تھا، 1947 کی برطانوی تجویز کا انکشاف

دبئی (لارڈ میڈیا): 1947 میں برطانوی حکومت کی ایک تجویز کے مطابق دبئی سمیت خلیج کے کئی عرب علاقے پاکستان کا حصہ بن سکتے تھے، لیکن یہ تجویز مسترد کر دی گئی۔ مشہور مؤرخ سیم ڈیلریمپل نے اپنی کتاب ‘شیٹرڈ لینڈز’ میں بتایا ہے کہ تقسیمِ ہند کے وقت ان عرب علاقوں کو پاکستان یا بھارت میں شامل کرنے پر غور کیا گیا تھا۔

ڈیلریمپل کے مطابق، برطانوی ہند کی انتظامیہ خلیجی ریاستوں کا انتظام دہلی سے چلاتی تھی، اور یہ علاقے برطانوی ہند کا حصہ تصور کیے جاتے تھے۔ دہلی کے افسران نے خلیجی علاقوں کے حوالے سے کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی، جس کی وجہ سے یہ علاقے برطانوی ہند کی حدود سے الگ کر دیے گئے۔

1947 میں برطانوی حکام نے دبئی سمیت خلیجی ریاستوں کو برطانوی ہند سے الگ کر دیا، جس کی وجہ سے بھارت اور پاکستان نے اپنی حدود میں شامل شاہی ریاستوں میں انہیں شامل نہیں کیا۔

ڈیلریمپل نے کہا کہ اگر پاکستان اس وقت خلیجی علاقوں پر اصرار کرتا تو آج پاکستان خلیجِ فارس کا سب سے طاقتور ملک ہوتا اور دبئی کی ترقی پاکستان کی تاریخ کا حصہ بنتی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں