مکاؤ (شِنہوا) مکاؤ خصوصی انتظامی خطے کی آبادی 2026 کی پہلی ششماہی کے اختتام پر 6 لاکھ 86 ہزار 500 رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 600 نفوس زیادہ ہے۔
مکاؤ کی شماریات و مردم شماری سروس (ڈی ایس ای سی) کے مطابق کل آبادی میں خواتین کا تناسب 54 فیصد رہا۔ ان میں 3 لاکھ 71 ہزار خواتین اور 3 لاکھ 15 ہزار 500 مرد شامل ہیں۔
رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران ایک ہزار 340 بچوں کی پیدائش ریکارڈ کی گئی جبکہ اموات کی تعداد ایک ہزار 329 رہی۔ کینسر سمیت رسولیوں سے ہونے والی بیماریاں بدستور اموات کی سب سے بڑی وجہ رہیں اور مجموعی اموات میں ان کا حصہ 35.6 فیصد تھا۔
اس عرصے کے دوران چینی مین لینڈ سے ایک ہزار 466 افراد کو مکاؤ میں مستقل سکونت اختیار کرنے کے لئے یک طرفہ اجازت نامے جاری کئے گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 150 عدد کم ہیں جبکہ 471 افراد کو پہلی بار مکاؤ میں رہائش کا حق دیا گیا جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 424 عدد کم ہے۔
ڈی ایس ای سی کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں رجسٹرڈ شادیوں کی تعداد ایک ہزار 447 رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5 عدد زیادہ ہے۔


