ہومUncategorizedبلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (لارڈ میڈیا): سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے کمبیلہ اور عاصم آباد میں آپریشن کر کے فتنے الہندوستان کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 68 مربع کلومیٹر علاقہ کلیئر کیا گیا اور دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کر دی گئیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کارروائی میں ہلاک ہونے والے 3 دہشتگردوں میں سے 2 کی لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ 4 دیگر زخمی ہوئے، جن میں سرغنہ شوکت ماما بھی شامل ہے۔

آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا اور دہشتگردوں کے جھنڈے ہٹا دیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، کیپٹن حمزہ نے دہشتگردوں کے جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ فتنے الخوارج کے ایک گروہ نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں