دبئی (لارڈ میڈیا): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2027 ون ڈے ورلڈکپ کوالیفائرز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ کوالیفائرز 22 فروری سے 23 مارچ 2027 تک منعقد ہوں گے۔ تاہم میزبان ملک کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔
آئی سی سی کے نئے فارمیٹ کے تحت کوالیفائر جیتنے والی ٹیم سیدھا 14 ٹیموں پر مشتمل ورلڈکپ کے مرکزی مرحلے میں شامل ہو گی۔ دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیمیں سپر سیریز میں شرکت کریں گی، جہاں صرف ایک ٹیم کو مرکزی مرحلے تک رسائی ملے گی۔
ون ڈے ورلڈکپ 4 اکتوبر سے 11 نومبر تک جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا کے 12 مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا۔
کوالیفائر میں دو کم ترین رینکنگ والی مکمل رکن ٹیموں کے علاوہ کرکٹ ورلڈکپ لیگ ٹو کی چار بہترین اور ورلڈکپ کوالیفائر پلے آف سے کوالیفائی کرنے والی چار ٹیمیں شرکت کریں گی۔
ویسٹ انڈیز کی براہِ راست ورلڈ کپ میں رسائی بھی غیر یقینی ہے۔ ٹیم اس وقت آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دسویں نمبر پر ہے اور ستمبر میں بھارت کے خلاف دو ون ڈے میچز اس کی قسمت کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔


