ہومUncategorizedایرانی صدر نے استعفے کی افواہیں مسترد کر دیں

ایرانی صدر نے استعفے کی افواہیں مسترد کر دیں

تہران (لارڈ میڈیا) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے استعفیٰ دینے کی خبروں کو افواہیں قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ صدر پزشکیان نے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے اختلافات کی خبروں کی بھی تردید کی ہے۔

ٹی وی انٹرویو میں صدر مسعود پزشکیان نے اپنی انتظامیہ کے دو سال مکمل ہونے پر کہا کہ وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے اور بطور صدر اپنا کام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی حکومت اور مسلح افواج میں مکمل رابطہ ہے۔

استعفے کی خبروں پر صدر نے کہا کہ اگر کبھی انہوں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا تو وہ خود اعلان کریں گے، تاہم ان کا مستعفی ہونے کا ارادہ نہیں ہے۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ بعض افراد یہ تاثر پھیلانا چاہتے ہیں کہ انتظامیہ اور سپریم لیڈر کے درمیان اختلافات ہیں۔

ایرانی صدر کے ڈپٹی انفارمیشن افسر مہدی طباطبائی نے کہا کہ سیاسی انتہاپسند افواہیں پھیلا رہے ہیں تاکہ قومی اتحاد کو نقصان پہنچے اور ایران کے دشمنوں کے مفادات کو فائدہ ہو۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں